الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. قثم بن العباس ما أسند قثم
سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہ؛ سیدنا قثم رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 16136
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ: قِيلَ لِقُثَمِ بْنِ الْعَبَّاسِ: كَيْفَ وَرِثَ عَلِيٌّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دُونَكُمْ؟ قَالَ: إِنَّهُ كَانَ أَوَّلَنَا بِهِ لُحُوقًا وَأَشَدَّنَا بِهِ لُزُوقًا.
ابواسحاق بیان کرتے ہیں کہ سیدنا قثم بن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت تم سب کے بجائے کیسے پائی؟ تو انہوں نے کہا: ”بےشک وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے پہلے ملنے والے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ قریب رہنے والے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16136]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 40، حدیث 86»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16136 in Urdu