الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. ابن كعب بن مالك، عن أبيه الزهري، عن ابن كعب
ابن کعب بن مالک کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات؛ زہری کی ابن کعب سے روایات
حدیث نمبر: 16154
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ أَنْخَلِعَ مِنْ مَالِي، وَأَنْ أَهْجُرَ دَارَ قَوْمِي الَّتِي أَصَبْتُ فِيهَا الذَّنْبَ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يُجْزِئُ عَنْكَ مِنْ ذَلِكَ الثُّلُثُ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں اپنا سارا مال چھوڑ دوں، اور اپنی قوم کا وہ گھر بھی چھوڑ دوں جس میں مجھ سے یہ گناہ ہوا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس میں سے تہائی چھوڑنا تمہارے لیے کافی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16154]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 59، حدیث 104»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16154 in Urdu