الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. مجاهد، عن عبد الرحمن
مجاہد کی عبدالرحمن سے روایات
حدیث نمبر: 16274
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزِّيَادِيُّ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثَنَا شِبْلُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا أَطْبُخُ قِدْرًا وَالْقَمْلُ يَتَهَافَتُ عَلَى وَجْهِي، فَقَالَ: أَيُؤْذِيكَ هَوَامُّ رَأْسِكَ؟ قُلْتُ: نَعَمْ! قَالَ: فَاحْلِقْ، ثُمَّ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوِ اذْبَحْ شَاةً أَوْ أَطْعِمْ فَرَقًا بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں میرے پاس سے گزرے جبکہ میں ایک ہنڈیا پکا رہا تھا اور جوئیں میرے چہرے پر گر رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں تمہاری جوئیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سر منڈوا لو، پھر تین دن کے روزے رکھو، یا ایک بکری ذبح کرو، یا چھ مسکینوں کو ایک فرق کھلاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16274]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 110، حدیث 224»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16274 in Urdu