الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. الشعبي، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى
شعبی کی عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایات
حدیث نمبر: 16295
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ الْعَمِّيُّ، ثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ دَاوُدَ، عَنْ عَامِرٍ قَالَ: حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عُجْرَةَ قَالَ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعَلَيَّ وَفْرَةٌ مِنْ أَصْلِ كُلِّ شَعَرَةٍ إِلَى فَرْعِهَا قَمْلٌ وَصِئْبَانٌ، فَقَالَ: إِنَّ هَذَا لَأَذًى؟ قُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ! قَالَ: فَاحْلِقْ، وَاذْبَحْ أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ مِنْ تَمْرٍ عَلَى سِتَّةِ مَسَاكِينَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ کے سال میرے پاس سے گزرے جبکہ میرے سر کے بال گھنے تھے اور ہر بال کی جڑ سے لے کر سرے تک جوئیں اور ان کے انڈے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تو تکلیف دہ ہے۔“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، یا رسول اللہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو سر منڈوا لو اور قربانی کرو، یا تین دن کے روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو تین صاع کھجور صدقہ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16295]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 117، حدیث 245»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16295 in Urdu