الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
53. إسحاق بن كعب بن عجرة، عن أبيه كعب
اسحاق بن کعب بن عجرہ کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16364
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيُّ، ثَنَا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ كَعْبٍ قَالَ: خَرَجَ إِلَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَنَحْنُ سَبْعَةٌ، ثَلَاثَةٌ عَرَبًا وَأَرْبَعَةٌ مَوَالِينَا، فَخَرَجَ إِلَيْنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ بَعْضِ حُجَرِهِ حَتَّى جَلَسَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: مَا يُجْلِسُكُمْ هَاهُنَا؟ قُلْنَا: نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ، فَنَكَتَ بِأَصَابِعِهِ فِي الْأَرْضِ ثُمَّ نَكَسَ سَاعَةً، ثُمَّ رَفَعَ إِلَيْنَا رَأْسَهُ فَقَالَ: هَلْ تَدْرُونَ مَا يَقُولُ رَبُّكُمْ عَزَّ وَجَلَّ؟ قُلْنَا: اللهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. قَالَ: يَقُولُ: مَنْ صَلَّى الصَّلَوَاتِ لِوَقْتِهَا فَأَقَامَ حَدَّهَا كَانَ لَهُ عَهْدٌ أَنْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ لَمْ يُصَلِّ الصَّلَوَاتِ لِوَقْتِهَا وَيُقِمْ حَدَّهَا لَمْ يَكُنْ لَهُ عِنْدِي عَهْدٌ إِنْ شِئْتُ أَدْخَلْتُهُ النَّارَ وَإِنْ شِئْتُ أَدْخَلْتُهُ الْجَنَّةَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، اس وقت ہم سات آدمی تھے، تین عرب اور چار ہمارے موالی میں سے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کسی حجرے سے نکل کر ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمارے پاس بیٹھ گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں یہاں کس چیز نے بٹھا رکھا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: ہم نماز کا انتظار کر رہے ہیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں سے زمین پر کریدنا شروع کیا، پھر تھوڑی دیر سر جھکائے رہے، پھر ہماری طرف اپنا سر اٹھایا اور فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم ہے تمہارا رب عزوجل کیا فرماتا ہے؟“ ہم نے عرض کیا: اللہ اور اس کا رسول بہتر جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ فرماتا ہے: جو نمازیں ان کے وقت پر پڑھے اور ان کی حدود قائم رکھے، اس کے لیے یہ عہد ہو گا کہ میں اسے جنت میں داخل کروں۔ اور جو نمازیں ان کے وقت پر نہ پڑھے اور ان کی حدود قائم نہ رکھے، اس کے لیے میرے پاس کوئی عہد نہیں ہو گا، اگر میں چاہوں تو اسے آگ میں داخل کروں اور اگر چاہوں تو اسے جنت میں داخل کروں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16364]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 143، حدیث 314»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16364 in Urdu