الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. عبد الملك بن كعب بن عجرة، عن كعب
عبدالملک بن کعب بن عجرہ کی سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16375
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ عَمِّهِ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ يَوْمَ الْعِيدِ إِلَى الْمُصَلَّى، فَجَلَسَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ الْإِمَامُ وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى انْصَرَفَ الْإِمَامُ، وَالنَّاسُ ذَاهِبُونَ كَأَنَّهُمْ عُنُقٌ نَحْوَ الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ: أَلَا تَرَى؟ فَقَالَ: هَذِهِ بِدْعَةٌ وَتَرْكُ السُّنَّةِ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے بیٹے عبدالملک کہتے ہیں: میں عید کے دن سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید گاہ کی طرف نکلا، تو وہ امام کے آنے سے پہلے (عید گاہ میں) بیٹھ گئے اور امام کے واپس جانے تک نماز نہ پڑھی، جبکہ لوگ قطار در قطار مسجد کی طرف جا رہے تھے، تو میں نے کہا: کیا آپ دیکھ نہیں رہے؟ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ بدعت ہے اور سنت کو چھوڑنا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16375]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 148، حدیث 325»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16375 in Urdu