الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
86. أبو يونس سليم بن جبير مولى أبي هريرة، عن أبي اليسر
ابویونس سلیم بن جبیر، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام، کی سیدنا ابویسر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16426
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُذُوعِيُّ الْقَاضِي، ثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا أَبُو يُونُسَ أَنَّ أَبَا الْيَسَرِ حَدَّثَهُ قَالَ: أَشْهَدُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: إِنَّ أَوَّلَ النَّاسِ يَسْتَظِلُّ فِي ظِلِّ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَرَجُلٌ يُنْظِرُ مُعْسِرًا حَتَّى يَجِدَ شَيْئًا أَوْ تَصَدَّقَ عَلَيْهِ بِمَا يَطْلُبُهُ، يَقُولُ مَا لِيَ عَلَيْكَ صَدَقَةٌ ابْتِغَاءَ وَجْهِ اللهِ - وَيَحْرِقُ صَحِيفَتَهُ.
سیدنا ابو الیسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر گواہی دیتا ہوں، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”قیامت کے دن سب سے پہلے اللہ کے سائے میں سایہ پانے والا وہ آدمی ہو گا جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یہاں تک کہ اسے کچھ استطاعت ہو، یا اس کا مطلوبہ قرض اسے صدقہ کر دیا، وہ کہے: میرا تجھ پر کوئی قرض نہیں، محض اللہ کی رضا کے لیے، اور اپنی تحریر (دستاویز) جلا دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16426]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 167، حدیث 377»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16426 in Urdu