🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
107. كهمس الهلالي
سیدنا کہمس ہلالی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16484
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَزِيدَ الْمِنْقَرِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ كَهْمَسٍ الْهِلَالِيِّ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَقَمْتُ عِنْدَهُ ثُمَّ خَرَجْتُ عَنْهُ، فَأَتَيْتُهُ بَعْدَ حَوْلٍ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَمَا تَعْرِفُنِي؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَنَا الَّذِي كُنْتُ عِنْدَكَ عَامَ أَوَّلٍ! قَالَ: فَمَا غَيَّرَكَ بَعْدِي؟ قَالَ: مَا أَكَلْتُ طَعَامًا بِنَهَارٍ مُنْذُ فَارَقْتُكَ! قَالَ: فَمَنْ أَمَرَكَ بِتَعْذِيبِ نَفْسِكَ؟ صُمْ يَوْمًا مِنَ السُّرَرِ. قُلْتُ: زِدْنِي! فَزَادَنِي، حَتَّى قَالَ: صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ.
سیدنا کہمس ہلالی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کچھ عرصہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ٹھہرا، پھر واپس چلا گیا، ایک سال بعد دوبارہ حاضر ہوا تو عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ مجھے نہیں پہچانتے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ میں نے عرض کیا: میں وہی ہوں جو پچھلے سال آپ کے پاس تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تجھ میں یہ تبدیلی کس نے پیدا کی؟“ میں نے عرض کیا: جب سے میں آپ سے جدا ہوا ہوں دن میں کچھ نہیں کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے اپنی جان کو تکلیف دینے کا حکم کس نے دیا، مہینے کے وسط کے دنوں میں سے ایک دن روزہ رکھا کرو۔“ میں نے عرض کیا: مجھے مزید بتائیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مزید بتایا یہاں تک کہ فرمایا: ”مہینے میں تین دن روزے رکھا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16484]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 194، حدیث 435»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16484 in Urdu