🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. الحسن البصري، عن محمد بن مسلمة
حسن بصری کی سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16572
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي الصَّلْتِ قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ يَقُولُ: إِنَّ عَلِيًّا بَعَثَ إِلَى مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ فَجِيءَ بِهِ، فَقَالَ: مَا خَلَّفَكَ عَنْ هَذَا الْأَمْرِ؟ فَقَالَ: دَفَعَ إِلَيَّ ابْنُ عَمِّكَ - يَعْنِي رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَيْفًا فَقَالَ: قَاتِلْ بِهِ مَا قُوتِلَ بِهِ الْعَدُوُّ، فَإِذَا رَأَيْتَ النَّاسَ يَقْتُلُ بَعْضُهُمْ بَعْضًا فَاعْمِدْ بِهِ إِلَى صَخْرَةٍ فَاضْرِبْهُ بِهَا، ثُمَّ الْزَمْ بَيْتَكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ مَنِيَّةٌ قَاضِيَةٌ أَوْ يَدٌ خَاطِئَةٌ. قَالَ: خَلُّوا عَنْهُ.
حسن بصری رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کی طرف کسی کو بھیجا تو انہیں لایا گیا، تو انہوں نے پوچھا: تمہیں اس معاملے سے کس چیز نے روک رکھا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا: آپ کے چچازاد بھائی، یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایک تلوار دی تھی اور فرمایا تھا: ”جب تک دشمن سے لڑائی ہو اس سے لڑتے رہنا، لیکن جب تم دیکھو کہ لوگ ایک دوسرے کو قتل کر رہے ہیں تو اسے لے کر کسی چٹان کے پاس جانا اور اسے اس پر مار دینا، پھر اپنے گھر سے لگے رہنا یہاں تک کہ تمہیں مقررہ موت آ جائے یا کوئی خطاکار ہاتھ تمہیں آ لے۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: انہیں چھوڑ دو۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16572]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 235، حدیث 523»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16572 in Urdu