الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. محمد بن حاطب بن الحارث بن معمر بن حبيب بن وهب بن حذافة بن جمح بن عمرو بن هصص بن كعب بن لؤي الجمحي، وأمه فاطمة بنت المجلل بن عبد الله بن أبي قيس بن عبد ود بن نصر بن مالك بن حسل، هاجرت به أمه إلى أرض الحبشة
سیدنا محمد بن حاطب بن حارث بن معمر بن حبیب بن وہب بن حذافہ بن جمح بن عمرو بن ہصص بن کعب بن لؤی جمحی رضی اللہ عنہ، ان کی والدہ فاطمہ بنت مجلل بن عبداللہ بن ابی قیس بن عبد ود بن نصر بن مالک بن حسل تھیں، ان کی والدہ انہیں لے کر سرزمینِ حبشہ کی طرف ہجرت کر گئیں
حدیث نمبر: 16587
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاطِبٍ قَالَ: دَنَيْتُ إِلَى قِدْرٍ لَنَا وَأَنَا غُلَامٌ صَغِيرٌ فَاحْتَرَقَتْ يَدِي، فَتُدْرِكُنِي أُمِّي، فَأَتَتْ بِي رَجُلًا بِالْبَطْحَاءِ فَقَالَتْ: يَا مُحَمَّدُ، احْتَرَقَتْ يَدُ مُحَمَّدٍ! فَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَتْفُلُ عَلَيْهَا.
سیدنا محمد بن حاطب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں چھوٹا لڑکا تھا، ہماری ایک ہانڈی کے قریب گیا تو میرا ہاتھ جل گیا، تو میری والدہ نے مجھے سنبھالا اور بطحاء میں ایک شخص کے پاس لے آئیں، اور عرض کیا: اے محمد! محمد کا ہاتھ جل گیا ہے۔ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر پھونک مارنے لگے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16587]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 240، حدیث 538»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16587 in Urdu