الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. محمد بن عبد الله بن جحش بن رياب الأسدي
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش بن ریاب اسدی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16606
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو، حَدَّثَنِي أَبُو كَثِيرٍ مَوْلَى اللَّيْثِيِّينَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَحْشٍ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنْ قُتِلْتُ فِي سَبِيلِ اللهِ؟ قَالَ: الْجَنَّةُ، فَلَمَّا وَلَّى قَالَ: إِلَّا الدَّيْنَ، سَارَّنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ آنِفًا.
سیدنا محمد بن عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر میں اللہ کی راہ میں قتل کر دیا جاؤں تو (کیا ہوگا)؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت۔“ پھر جب وہ پیٹھ پھیر کر جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوائے قرض کے، ابھی ابھی جبریل علیہ السلام نے مجھ سے سرگوشی میں یہ بات کہی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16606]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 247، حدیث 557»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16606 in Urdu