الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. مالك بن الحويرث أبو سليمان الليثي
سیدنا مالک بن حویرث، ابوسلیمان لیثی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16683
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ حَمْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ: جَاءَنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فِي مَسْجِدِنَا فَصَلَّى بِنَا، فَقَالَ: إِنِّي لَأُصَلِّي بِكُمْ وَلَا أُرِيدُ الصَّلَاةَ، وَلَكِنْ أُرِيدُ أَنْ أُرِيَكُمْ كَيْفَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي. قَالَ أَيُّوبُ: فَقُلْتُ لِأَبِي قِلَابَةَ: كَيْفَ كَانَتْ صَلَاتُهُ؟ قَالَ: كَصَلَاةِ شَيْخِنَا عَمْرِو بْنِ سَلِمَةَ، وَكَانَ الشَّيْخُ يُتِمُّ التَّكْبِيرَ، وَكَانَ إِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرَّكْعَةِ الْأُولَى اعْتَمَدَ عَلَى الْأَرْضِ ثُمَّ قَامَ.
ابوقلابہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: ہمارے پاس سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہماری مسجد میں آئے اور ہمیں نماز پڑھائی، پھر کہا: ”میں تمہیں نماز پڑھا تو رہا ہوں لیکن میرا مقصد نماز پڑھانا نہیں، بلکہ میں تمہیں دکھانا چاہتا ہوں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس طرح نماز پڑھتے دیکھا ہے۔“ ایوب کہتے ہیں: میں نے ابوقلابہ سے پوچھا: ان کی نماز کیسی تھی؟ انہوں نے کہا: ہمارے شیخ عمرو بن سلمہ کی نماز جیسی، اور یہ شیخ تکبیر مکمل کہا کرتے تھے، اور جب پہلی رکعت سے سر اٹھاتے تو زمین پر ٹیک لگاتے پھر کھڑے ہوتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16683]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 287، حدیث 634»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16683 in Urdu