الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. عبد الرحمن بن شبل عن معاوية رضي الله عنهما
سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16760
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَزَّازُ الْبَصْرِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثَنَا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي سَلَّامٍ، عَنْ أَبِي رَاشِدٍ الْحُبْرَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ أَنَّ مُعَاوِيَةَ قَالَ: إِذَا أَتَيْتَ فُسْطَاطِي فَقُمْ فِي النَّاسِ فَأَخْبِرْهُمْ مَا سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ التُّجَّارَ هُمُ الْفُجَّارُ. فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَمْ يُحِلَّ اللهُ الْبَيْعَ؟ فَقَالَ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ فَيَكْذِبُونَ، وَيَحْلِفُونَ فَيَأْثَمُونَ.
ابوراشد حبرانی رحمہ اللہ سیدنا عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تم میرے خیمے میں آؤ تو لوگوں میں کھڑے ہو کر انہیں وہ بات بتاؤ جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےشک تاجر فاسق ہوتے ہیں۔“ ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا اللہ نے خرید و فروخت حلال نہیں کی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ باتیں کرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں، اور قسمیں کھاتے ہیں تو گناہ کرتے ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16760]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 314، حدیث 711»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16760 in Urdu