الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
68. السائب بن يزيد، عن معاوية
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16762
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ مُعَاوِيَةُ بَعْدَ الْعَصْرِ فَقَالَ: أَيْنَ كُنْتَ؟ قُلْتُ: كُنْتُ أُصَلِّي، فَقَالَ: تُصَلِّي بَعْدَ الْعَصْرِ؟ فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: فَلَا تَفْعَلْ، فَإِنِّي أَعْلَمُ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن سائب رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے عصر کے بعد مجھے بلوایا اور فرمایا: ”تم کہاں تھے؟“ میں نے عرض کیا: میں نماز پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے فرمایا: ”عصر کے بعد نماز پڑھتے ہو؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایسا مت کرو، کیونکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کے طریقے) کو زیادہ جانتا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16762]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 315، حدیث 713»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16762 in Urdu