الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. باب (أحاديث 16797–16805)
باب (احادیث 16797 تا 16805)
حدیث نمبر: 16800
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَقُولُ فِي خُطْبَتِهِ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: هَذَا الْيَوْمُ يَوْمُ عَاشُورَاءَ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ صِيَامُهُ، وَأَنَا صَائِمٌ، فَمَنْ أَحَبَّ فَلْيَصُمْهُ - يَعْنِي يَوْمَ عَاشُورَاءَ.
عبدالرحمن بن خالد بن مسافر رحمہ اللہ امام ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کے واسطے سے حمید بن عبدالرحمن رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ منبر پر اپنے خطبے میں کہہ رہے تھے: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”یہ دن عاشوراء کا دن ہے، اس کا روزہ تم پر فرض نہیں کیا گیا، اور میں روزہ دار ہوں، پس جو چاہے اس کا روزہ رکھے،“ یعنی عاشوراء کے دن۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16800]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 328، حدیث 751»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16800 in Urdu