الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
91. محمد بن كعب القرظي، عن معاوية
محمد بن کعب قرظی کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16833
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ كَعْبٍ الْقُرَظِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ يَخْطُبُ بِالْمَدِينَةِ يَقُولُ: لِتَعْلَمُنَّ أَيُّهَا النَّاسُ أَنَّهُ لَا مَانِعَ لِمَا أَعْطَى اللهُ، وَلَا مُعْطِيَ لِمَا مَنَعَ اللهُ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْهُ الْجَدُّ، مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ، سَمِعْتُ هَذِهِ الْأَحْرُفَ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى هَذِهِ الْأَعْوَادِ.
محمد بن کعب القرظی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ کو مدینہ میں خطبہ دیتے سنا، وہ فرما رہے تھے: ”اے لوگو! تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو اللہ عطا کرے اسے کوئی روکنے والا نہیں، اور جو اللہ روک دے اسے کوئی دینے والا نہیں، اور کسی خوش نصیب کو اس کی خوش نصیبی اللہ کے مقابلے میں کچھ فائدہ نہیں دیتی، جس کے ساتھ اللہ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتا ہے، میں نے یہ الفاظ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی منبر پر سنے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16833]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 339، حدیث 784»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16833 in Urdu