الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
101. سعيد بن أبي سعيد المقبري، عن معاوية
سعید بن ابی سعید مقبری کی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16849
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ، عَلَى الْمِنْبَرِ وَمَعَهُ كُبَّةٌ مِنْ كُبَبِ النِّسَاءِ، فَقَالَ: مَا بَالُ الْمُسْلِمَاتِ يَصْنَعْنَ هَذَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَيُّمَا امْرَأَةٍ زَادَتْ فِي رَأْسِهَا شَعَرًا لَيْسَ مِنْهُ فَإِنَّهُ زُورٌ.
سعید بن ابی سعید مقبری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو منبر پر سنا، ان کے ساتھ عورتوں کے بالوں کا ایک گچھا تھا، تو انہوں نے فرمایا: مسلمان عورتوں کو کیا ہو گیا ہے کہ وہ ایسا کرتی ہیں؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو عورت بھی اپنے سر میں کوئی ایسے بال بڑھائے جو اس کے اپنے نہیں تو وہ دھوکہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16849]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 345، حدیث 800»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16849 in Urdu