الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. الأسود بن قيس، عن جندب
اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1697
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ، قَالَ: سَمِعْتُ جُنْدُبًا، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: احْتَبَسَ جِبْرِيلُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ بَعْضُ بَنَاتِ عَمِّهِ: مَا أَرَى صَاحِبَكَ إِلَّا قَدْ قَلَاكَ " قَالَ: فَنَزَلَتْ: وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى، وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ عَمْرِو بْنِ مَرْزُوقٍ.
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: جبریل علیہ السلام کچھ عرصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہ آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض چچازاد بہنوں نے کہا: میرا خیال ہے تمہارے ساتھی نے تمہیں ناراض ہوکر چھوڑ دیا ہے، تو یہ آیت نازل ہوئی: ”قسم ہے چاشت کے وقت کی اور رات کی جب وہ چھا جائے، تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا“ [سورۃ الضحیٰ: 2] - یہ الفاظ عمرو بن مرزوق کی روایت کے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1697]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 173، حدیث 1710»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1697 in Urdu