الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. الأسود بن قيس، عن جندب
اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1699
ثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبٍ، قَالَ: أَبْطَأَ جِبْرِيلُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ: قَدْ وُدِّعَ مُحَمَّدٌ، فَأَنْزَلَ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى وَلَلآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الأُولَى وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى.
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جبریل علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آنے میں دیر ہوگئی، تو مشرکین نے کہا: محمد کو چھوڑ دیا گیا ہے، تو اللہ عزوجل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیت نازل فرمائی: ”تیرے رب نے نہ تجھے چھوڑا اور نہ ناراض ہوا، اور یقیناً آخرت تیرے لیے دنیا سے بہتر ہے، اور عنقریب تیرا رب تجھے اتنا عطا فرمائے گا کہ تو راضی ہوجائے گا“ [سورۃ الضحیٰ: 4] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1699]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 173، حدیث 1712»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1699 in Urdu