الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. الأسود بن قيس، عن جندب
اسود بن قیس کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1702
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، ثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ، قَالَ: شَهِدْتُ أَضْحَى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَصَلَّى بِالنَّاسِ، فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ رَأَى غَنَمًا قَدْ ذُبِحَتْ، فَقَالَ: مَنْ كَانَ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ شَاةً مَكَانَهَا، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ ذَبَحَ فَلْيَذْبَحْ بِاسْمِ اللهِ ".
اسود بن قیس بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جندب بن سفیان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں عیدالاضحی کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو نماز پڑھائی، پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو دیکھا کہ بکریاں ذبح کی جا چکی ہیں، تو فرمایا: ”جس نے نماز سے پہلے ذبح کیا ہو وہ اس کی جگہ ایک بکری ذبح کرے، اور جس نے ذبح نہ کیا ہو وہ اللہ کا نام لے کر ذبح کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1702]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 174، حدیث 1715»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1702 in Urdu