الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
179. باب (أحاديث 17014–17078)
باب (احادیث 17014 تا 17078)
حدیث نمبر: 17053
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنِي بَهْزُ بْنُ حَكِيمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: سَوْدَاءُ وَلُودٌ خَيْرٌ مِنْ حَسْنَاءَ لَا تَلِدُ، إِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمُ الْأُمَمَ، حَتَّى بِالسِّقْطِ يَظَلُّ مُحْبَنْطِئًا عَلَى بَابِ الْجَنَّةِ يُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ! فَيَقُولُ: يَا رَبِّ، وَأَبَوَايَ؟ فَيُقَالُ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ أَنْتَ وَأَبَوَاكَ.
سیدنا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک کالی لیکن زیادہ بچے جننے والی عورت اس خوبصورت عورت سے بہتر ہے جو بانجھ ہو، بے شک میں تمہاری کثرت کے ذریعے دوسری امتوں پر فخر کروں گا، یہاں تک کہ ساقط شدہ بچہ بھی جنت کے دروازے پر ناراض ہو کر بیٹھا رہے گا، اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تو وہ کہے گا: اے میرے رب! اور میرے والدین؟ تو اسے کہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، تم اور تمہارے والدین۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17053]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 416، حدیث 1004»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17053 in Urdu