الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
204. عروة بن الزبير، عن المسور بن مخرمة
عروہ بن زبیر کی سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17147
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، أَنَّ سُبَيْعَةَ الْأَسْلَمِيَّةَ تُوُفِّيَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَهِيَ حَامِلٌ، فَلَمْ يَمُرَّ بِهَا لَيَالٍ حَتَّى وَضَعَتْ، فَاسْتَأْذَنَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ تَعَالَّتْ مِنْ نِفَاسِهَا فَأَذِنَ لَهَا فَنَكَحَتْ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سبیعہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر کا انتقال ہو گیا جبکہ وہ حاملہ تھیں، تو چند راتیں بھی نہیں گزریں کہ ان کے ہاں بچہ پیدا ہو گیا، تو انہوں نے نفاس سے صحت یاب ہونے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی، تو انہوں نے نکاح کر لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17147]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 8، حدیث 11»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17147 in Urdu