🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
219. جابر بن عبد الله الأنصاري، عن معاذ بن جبل
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17199
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثَنَا سُفْيَانُ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ، يَقُولُ: أَخْبَرَنَا مَنْ شَهِدَ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ حِينَ حَضَرَتْهُ الْوَفَاةُ يَقُولُ: ارْفَعُوا عَنِّي سِجْفَ الْقُبَّةِ حَتَّى أُحَدِّثَكُمْ حَدِيثًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أُحَدِّثَكُمُوهُ إِلَّا أَنْ تَتَّكِلُوا - سَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا مِنْ قَلْبِهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ، وَلَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہمیں اس شخص نے بتایا جو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی وفات کے وقت ان کے پاس موجود تھا کہ انہوں نے فرمایا: میرے اوپر سے خیمے کے پردے ہٹاؤ تاکہ میں تمہیں ایک حدیث سناؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی - مجھے تمہیں یہ سنانے سے صرف اس خدشے نے روکا کہ تم اسی پر بھروسہ کر بیٹھو گے - میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص اپنے دل سے خلوص کے ساتھ گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا، اور اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17199]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 41، حدیث 63»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17199 in Urdu