الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
225. أنس بن مالك، عن معاذ بن جبل
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17216
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَمُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، وَأَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ قَالُوا: ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْلَمَةَ الْقَعْنَبِيُّ، ثَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ: أَتَانِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ فَقُلْتُ: مِنْ أَيْنَ جِئْتَ يَا مُعَاذُ؟ قَالَ: جِئْتُ مِنْ عِنْدِ نَبِيِّ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: مَا قَالَ لَكَ؟ قَالَ: " مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ " فَقُلْتُ: فَأَذْهَبُ فَأَسْأَلُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: اذْهَبْ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللهِ حَدَّثَنِي مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ أَنَّكَ قُلْتَ: مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ قَالَ: " صَدَقَ مُعَاذٌ، صَدَقَ مُعَاذٌ، صَدَقَ مُعَاذٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے تو میں نے پوچھا: اے معاذ! کہاں سے آ رہے ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے آ رہا ہوں، میں نے پوچھا: انہوں نے آپ سے کیا فرمایا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ میں نے کہا: تو کیا میں جا کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (خود) پوچھوں؟ انہوں نے کہا: جاؤ۔ چنانچہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے نبی! مجھے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص اخلاص کے ساتھ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ جنت میں داخل ہو گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”معاذ نے سچ کہا، معاذ نے سچ کہا، معاذ نے سچ کہا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17216]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 48، حدیث 80»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17216 in Urdu