🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
269. عاصم بن حميد السكوني، عن معاذ بن جبل
عاصم بن حمید سکونی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17376
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ مَالِكِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِصَلَاةِ الْعِشَاءِ لَيْلَةً، فَأَخَّرَ بِهَا حَتَّى ظَنَّ الظَّانُّ أَنْ قَدْ صَلَّى وَلَيْسَ بِخَارِجٍ، ثُمَّ إِنَّهُ خَرَجَ بَعْدُ، فَقَالَ لَهُ قَائِلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَقَدْ ظَنَنْتُ أَنَّكَ صَلَّيْتَ وَلَسْتَ بِخَارِجٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِمُوا بِهَذِهِ الصَّلَاةِ، فَإِنَّكُمْ قَدْ فُضِّلْتُمْ بِهَا عَلَى سَائِرِ الْأُمَمِ، وَلَمْ يُصَلِّهَا أَحَدٌ قَبْلَكُمْ ".
عاصم بن حمید سکونی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ہم ایک رات عشاء کی نماز کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیر کی یہاں تک کہ گمان کرنے والے نے گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ چکے اور باہر نہیں آئیں گے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بعد میں باہر تشریف لائے، تو ایک کہنے والے نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے گمان کیا کہ آپ نے نماز پڑھ لی ہے اور باہر نہیں آئیں گے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نماز کو دیر سے پڑھو، تمہیں اس کے ذریعے دوسری امتوں پر فضیلت دی گئی ہے، اور تم سے پہلے کسی نے یہ نماز نہیں پڑھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17376]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 120، حدیث 240»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17376 in Urdu