الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. نسبة علي بن أبي طالب رضي الله عنه " شهد بدرا ابن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك يكنى أبا الحسن " — وما أسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا نسب، آپ بدری صحابی ہیں: ابن عبدالمطلب بن ہاشم بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک، کنیت ابوالحسن — سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 174
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْأَسْفَاطِيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - عَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: تَزَوَّجْتُ فَاطِمَةَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ ابْنِنِي؟ قَالَ: عِنْدَكَ شَيْءٌ تُعْطِيهَا؟ فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: " أَيْنَ دِرْعُكَ الْحُطَمِيَّةُ؟ " قُلْتُ: عِنْدِي، قَالَ: " أَعْطِهَا إِيَّاهَا ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: میں نے فاطمہ سے نکاح کیا تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! مجھے (رخصتی کی اجازت دیں اور) میرا نکاح مکمل کروا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ ہے جو تم اسے دے سکو؟“ میں نے عرض کیا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہاری حطمیہ زرہ کہاں ہے؟“ میں نے عرض کیا: میرے پاس ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اسے دے دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 106، حدیث 175»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 174 in Urdu