الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
289. عبد الله بن شداد بن الهاد، عن معاذ
عبداللہ بن شداد بن ہاد کی سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17442
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ رَجَاءٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَطْلُبُهُ، فَقِيلَ لِي: خَرَجَ، فَجَعَلْتُ لَا أَمُرُّ بِأَحَدٍ إِلَّا قَالَ مِنْ قَبْلُ: وَجَدْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ، قُلْتُ: لَقَدْ صَلَّيْتَ صَلَاةً طَوِيلَةً. قَالَ: إِنِّي صَلَّيْتُ رَغْبَةً وَرَهْبَةً، سَأَلْتُ اللهَ ثَلَاثًا، فَأَعْطَانِيَ اثْنَتَيْنِ وَمَنَعَنِي وَاحِدَةً، سَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي غَرَقًا فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يُظْهِرَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا لَيْسَ مِنْهُمْ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَجْعَلَ بَأْسَهُمْ بَيْنَهُمْ فَرَدَّهَا عَلَيَّ ".
عبداللہ بن شداد بن الہاد رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کرتا ہوا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، تو مجھے بتایا گیا: وہ نکل چکے ہیں۔ چنانچہ میں جس کسی کے پاس سے بھی گزرتا وہ کہتا: وہ پہلے یہاں سے گزر چکے۔ پھر میں نے انہیں کھڑے نماز پڑھتے پایا۔ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کی تو میں نے عرض کیا: آپ نے بہت لمبی نماز پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے رغبت اور رہبت (کی بنا پر یہ) نماز پڑھی، میں نے اللہ سے تین چیزیں مانگیں، اس نے مجھے دو عطا کیں اور ایک سے مجھے روک دیا: میں نے اس سے یہ مانگا کہ وہ میری امت کو غرق کر کے ہلاک نہ کرے، تو اس نے مجھے یہ عطا کر دی۔ اور میں نے اس سے مانگا کہ وہ ان پر کسی ایسے دشمن کو غالب نہ کرے جو ان کے علاوہ ہو، تو اس نے مجھے یہ عطا کر دی۔ اور میں نے اس سے مانگا کہ وہ ان کی آپس کی لڑائی نہ رکھے، تو اس نے یہ مجھے نہ دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17442]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 148، حدیث 306»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17442 in Urdu