الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
310. العلاء بن زياد العدوي، عن معاذ بن جبل
علاء بن زیاد عدوی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17482
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرِو بْنِ عَلِيٍّ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا مِنْ دَعْوَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ أَنْ يَدْعُوَهُ بِهَا عَبْدٌ مِنْ أَنْ يَقُولَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْمُعَافَاةَ - قَالَ: أَوْ قَالَ: الْعَافِيَةَ - فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ.
زاد بعده في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عن) خطأ والمثبت من النسخة الخطية.
زاد بعده في طبعة مكتبة ابن تيمية: (عن) خطأ والمثبت من النسخة الخطية.
علاء بن زیاد عدوی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی دعا جس کے ذریعے بندہ اللہ سے مانگے، اللہ کو اس سے زیادہ محبوب نہیں کہ وہ کہے: اے اللہ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں معافات - یا فرمایا: عافیت - مانگتا ہوں۔“ طاؤوس رحمہ اللہ بھی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، ”کہ وہ گائے سے تیس میں ایک بچھڑا، اور چالیس میں ایک مسنہ (زکوٰۃ میں) لیتے تھے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: لوگوں نے ان سے تیس سے کم گائے اور شہد کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا: ”مجھے اس میں کسی چیز کا حکم نہیں دیا گیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17482]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 165، حدیث 346»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17482 in Urdu