الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
311. طاووس اليماني، عن معاذ بن جبل
طاؤس یمانی کی سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17487
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ مُعَاذٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا عَمِلَ آدَمِيٌّ عَمَلًا أَنْجَى لَهُ مِنْ عَذَابِ اللهِ مِنْ ذِكْرِ اللهِ، قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ؟ قَالَ: " وَلَا، إِلَّا أَنْ تَضْرِبَ بِسَيْفِكَ حَتَّى يَنْقَطِعَ ". ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
طاؤوس یمانی رحمہ اللہ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی انسان نے ایسا کوئی عمل نہیں کیا جو اسے اللہ کے عذاب سے، اللہ کے ذکر سے زیادہ نجات دلانے والا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: کیا اللہ کے راستے میں جہاد بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ بھی نہیں، سوائے اس کے کہ تم اپنی تلوار سے اتنا مارو کہ وہ ٹوٹ جائے۔“ تین بار یہی فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17487]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 166، حدیث 352»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17487 in Urdu