الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
319. يونس بن عبيد، عن الحسن، عن معقل
یونس بن عبید کی، حسن (بصری) کے واسطے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17589
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ، مَرِضَ فَأَتَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ زِيَادٍ يَعُودُهُ، فَقَالَ لَهُ مَعْقِلٌ: لَأُحَدِّثَنَّكَ بِحَدِيثٍ لَمْ أُحَدِّثْكَ، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَا مِنْ عَبْدٍ اسْتَرْعَاهُ اللهُ رَعِيَّةً، فَمَاتَ وَهُوَ غَاشٌّ لَهَا إِلَّا حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیمار ہوئے تو عبیداللہ بن زیاد ان کی عیادت کے لیے آیا۔ معقل رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: میں تمہیں ایک ایسی حدیث سناؤں گا جو پہلے نہیں سنائی، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جس بندے کو بھی اللہ کسی رعیت کا نگہبان بنائے اور وہ اس کے ساتھ خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17589]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 201، حدیث 455»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17589 in Urdu