الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
333. معاوية بن قرة، عن معقل بن يسار
معاویہ بن قرہ کی سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17642
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ هُودٍ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا الْمُسْتَلِمُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ زَاذَانَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ، عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ رَجُلًا ذَكَرَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ أَصَابَ امْرَأَةً ذَاتَ جَمَالٍ وَمَنْصِبٍ، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَلِدُ فَنَهَاهُ عَنْهَا، ثُمَّ عَادَ فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: تَزَوَّجُوا الْوَلُودَ الْوَدُودَ فَإِنِّي مُكَاثِرٌ بِكُمْ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ اسے ایک خوبصورت اور معزز خاندان کی عورت ملی ہے، مگر وہ بچہ جننے والی نہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اس سے نکاح کرنے سے منع فرمایا۔ وہ دوبارہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر منع فرمایا، اور فرمایا: ”زیادہ بچے جننے والی، محبت کرنے والی عورت سے نکاح کرو، کیونکہ میں تمہاری کثرت پر (دوسری امتوں کے مقابلے میں) فخر کرنے والا ہوں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 219، حدیث 508»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17642 in Urdu