🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
354. ابن عباس، عن المقداد
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17699
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ فَمَدَحَ عُثْمَانَ، فَقَامَ الْمِقْدَادُ يَحْثُو فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: مَا لَكَ؟ قَالَ: أَمَّا أَنَا فَلَا أَدَعُ شَيْئًا سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: احْثُوا فِي وُجُوهِ الْمَدَّاحِينَ التُّرَابَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک آدمی آیا اور اس نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی تعریف کی، تو سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور اس کے چہرے پر مٹی ڈالنے لگے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: میں تو وہ بات نہیں چھوڑ سکتا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”چاپلوسی کرنے والوں کے چہروں پر مٹی ڈال دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17699]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 239، حدیث 565»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17699 in Urdu