الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
48. وما أسند جابر بن عتيك
سیدنا جابر بن عتیک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 1770
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقٍ الْمِصْرِيُّ، ثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ، حَدَّثَنِي خَالِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ سَالِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَتِيكٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنِ اقْتَطَعَ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ بِيَمِينِهِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ وَإِنْ شَيْءٌ يَسِيرٌ؟ قَالَ: " وَإِنْ قَضِيبَ أَرَاكٍ.
جابر بن عتیک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی (جھوٹی) قسم سے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرے، اللہ اس پر جنت حرام کر دیتا ہے“، لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ، اگرچہ وہ کوئی معمولی چیز ہو؟ فرمایا: ”اگرچہ وہ پیلو کی ایک چھڑی ہی کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 192، حدیث 1783»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1770 in Urdu