الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. جابر بن أسامة الجهني
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 1773
حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ سَعْدٍ الْعَطَّارُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى التَّيْمِيُّ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ أُسَامَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: لَقِيتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ بِالسُّوقِ، فَسَأَلْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللهِ أَيْنَ يُرِيدُ؟ قَالُوا: يَخُطُّ لِقَوْمِكَ مَسْجِدًا، فَرَجَعْتُ فَإِذَا قَوْمِي قِيَامٌ، فَقُلْتُ: مَا لَكُمْ؟ قَالُوا: خَطَّ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسْجِدًا وَغَرَزَ فِي الْقِبْلَةِ خَشَبَةً أَقَامَهَا فِيهَا.
سیدنا جابر بن اسامہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ملاقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بازار میں ہوئی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے ساتھ تھے، تو میں نے صحابہ رسول اللہ سے پوچھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کہاں جانا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: تمہاری قوم کے لیے مسجد کی حد بندی کرنے جا رہے ہیں، تو میں واپس آیا تو دیکھا کہ میری قوم کھڑی ہے، میں نے کہا: تمہیں کیا ہوا؟ انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے لیے مسجد کی حد بندی کی اور قبلے میں ایک لکڑی گاڑ کر کھڑی کر دی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1773]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 193، حدیث 1786»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1773 in Urdu