الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
370. أبو ظبية الكلاعي، عن المقداد
ابوظبیہ کلاعی کی سیدنا مقداد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17739
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، (ح) وَحَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَشْكِيبَ الْكُوفِيُّ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالُوا: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ظَبْيَةَ الْكَلَاعِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمِقْدَادَ بْنَ الْأَسْوَدِ يُحَدِّثُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُمْ عَنِ الزِّنَا، فَقَالُوا: حَرَامٌ حَرَّمَهُ اللهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ: لَأَنْ يَزْنِيَ الرَّجُلُ بِعَشْرِ نِسْوَةٍ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَزْنِيَ بِامْرَأَةِ جَارِهِ. قَالَ: وَسَأَلَهُمْ عَنِ السَّرِقَةِ فَقَالُوا: حَرَامٌ، حَرَّمَهَا اللهُ وَرَسُولُهُ، فَقَالَ: " لَأَنْ يَسْرِقَ الرَّجُلُ مِنْ عَشَرَةِ أَبْيَاتٍ أَيْسَرُ عَلَيْهِ مِنْ أَنْ يَسْرِقَ مِنْ بَيْتِ جَارِهِ.
سیدنا مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ سے زنا کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: حرام ہے، اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کا دس عورتوں سے زنا کرنا اس کے لیے اپنے پڑوسی کی بیوی سے زنا کرنے سے کم برا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے چوری کے بارے میں بھی پوچھا، تو انہوں نے کہا: حرام ہے، اللہ اور اس کے رسول نے اسے حرام کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی آدمی کا دس گھروں سے چوری کرنا اس کے لیے اپنے پڑوسی کے گھر سے چوری کرنے سے آسان ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17739]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 256، حدیث 605»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17739 in Urdu