الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. باب عامر الشعبي، عن جابر بن سمرة
عامر شعبی کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1781
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَلَّافُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ، ثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَكُونُ لِهَذِهِ الْأُمَّةِ اثْنَا عَشَرَ قَيِّمًا لَا يَضُرُّهُمْ مَنْ خَذَلَهُمْ ثُمَّ هَمَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَلِمَةٍ لَمْ أَسْمَعْهَا، فَقُلْتُ لِأَبِي: مَا الْكَلِمَةُ الَّتِي هَمَسَ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: " كُلُّهُمْ مِنْ قُرَيْشٍ.
شعبی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس امت کے بارہ ذمہ دار ہوں گے، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا جو انہیں چھوڑ دے“، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ سے کوئی بات کہی جو میں نہ سن سکا، تو میں نے اپنے والد سے پوچھا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آہستہ سے کیا بات کہی؟ فرمایا: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1781]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 196، حدیث 1794»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1781 in Urdu