الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
400. عبد الرحمن بن جبير بن نفير، عن المستورد
عبدالرحمٰن بن جبیر بن نفیر کی سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 17857
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، ثَنَا ابْنُ هُبَيْرَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ، قَالَ: كُنْتُ فِي مَجْلِسٍ فِيهِ الْمُسْتَوْرِدُ بْنُ شَدَّادٍ، وَعَمْرُو بْنُ غَيْلَانَ، فَسَمِعْتُ الْمُسْتَوْرِدَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: مَنْ وَلِيَ لَنَا عَمَلًا فَلَمْ يَكُنْ لَهُ زَوْجَةٌ فَلْيَتَزَوَّجْ، أَوْ خَادِمٌ فَلْيَتَّخِذْ خَادِمًا، أَوْ مَسْكَنٌ فَلْيَتَّخِذْ مَسْكَنًا، أَوْ دَابَّةٌ فَلْيَتَّخِذْ دَابَّةً، فَمَنْ أَصَابَ سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ غَالٌّ أَوْ سَارِقٌ.
عبدالرحمن بن جبیر بن نفیر بیان کرتے ہیں: میں ایک مجلس میں تھا جس میں سیدنا مستورد بن شداد رضی اللہ عنہ اور عمرو بن غیلان موجود تھے، میں نے سیدنا مستورد رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو شخص ہمارا کوئی کام سنبھالے اور اس کی بیوی نہ ہو تو وہ شادی کر لے، یا خادم نہ ہو تو خادم رکھ لے، یا مکان نہ ہو تو مکان بنا لے، یا سواری نہ ہو تو سواری رکھ لے، پس جو شخص اس کے علاوہ کچھ اور حاصل کرے وہ خیانت کرنے والا یا چور ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17857]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 305، حدیث 726»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17857 in Urdu