الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
55. عامر بن سعد بن أبي وقاص، عن جابر بن سمرة
عامر بن سعد بن ابی وقاص کی سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1791
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قَالَا: ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ الْمُهَاجِرِ بْنِ مِسْمَارٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَشِيَّةَ جُمُعَةِ رَجْمِ مَاعِزًا الْأَسْلَمِيَّ يَقُولُ: عُصْبَةٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَفْتَحُونَ الْبَيْتَ الْأَبْيَضَ، قُلْتُ: كِسْرَى؟ قَالَ: " كِسْرَى.
عامر بن سعد بن ابی وقاص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس جمعہ کی شام کو، جس میں ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ کو رجم کیا گیا تھا، یہ فرماتے سنا: ”مسلمانوں کی ایک جماعت سفید محل فتح کرے گی“، میں نے کہا: کسریٰ کا محل؟ فرمایا: ”کسریٰ کا محل۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1791]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 198، حدیث 1804»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1791 in Urdu