🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
462. مغيرة بن شعبة الثقفي
سیدنا مغیرہ بن شعبہ ثقفی رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17982
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَوَّلَ مَا بَعَثَ إِلَى الْكُوفَةِ أَبَا عُبَيْدٍ الثَّقَفِيَّ - أَبَا الْمُخْتَارِ - فَقُتِلَ، فَبَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَمَكَثَ سَنَةً، ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ فَمَكَثَ سَنَةً، ثُمَّ قُتِلَ عُمَرُ، فَلَمَّا وُلِّيَ عُثْمَانُ بَعَثَ سَعْدًا إِلَى الْكُوفَةِ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ، ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَمَكَثَ سَنَةً، ثُمَّ قُتِلَ عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَكَانَتِ الْفِتْنَةُ، ثُمَّ كَانَ أَوَّلَ مَنْ أَمَّرَهُ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْكُوفَةِ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ تِسْعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، ثُمَّ بَعَثَ زِيَادَ بْنَ أَبِيهِ فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، فَبَعَثَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ فَمَكَثَ ثَلَاثَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ فَمَكَثَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ ثُمَّ هَلَكَ مُعَاوِيَةُ وَكَانَتِ الْفِتْنَةُ، ثُمَّ كَانَ أَمَرُ مُسْلِمِ بْنِ عَقِيلٍ وَأَصْحَابِهِ ".
الشعبی رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سب سے پہلے کوفہ کی طرف ابوعبید ثقفی - ابومختار - کو بھیجا، تو وہ شہید ہو گئے۔ پھر سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ پانچ سال رہے پھر انہیں معزول کر دیا۔ پھر عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال رہے پھر معزول کر دیا۔ پھر مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے۔ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے سعد کو دوبارہ کوفہ بھیجا، وہ ایک سال رہے پھر انہیں معزول کر دیا، پھر ولید بن عقبہ کو بھیجا، وہ پانچ سال رہے پھر معزول کر دیا، پھر سعید بن عاص کو بھیجا، وہ پانچ سال رہے پھر معزول کر دیا، پھر ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال رہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور فتنہ برپا ہو گیا۔ پھر سب سے پہلے جسے معاویہ رضی اللہ عنہ نے کوفہ پر امیر بنایا وہ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ تھے، وہ نو سال رہے پھر وفات پا گئے۔ پھر زیاد بن ابیہ کو بھیجا، وہ چار سال رہے پھر وفات پا گئے، تو ضحاک بن قیس کو بھیجا، وہ تین سال رہے پھر معزول کر دیا، پھر نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ چار مہینے رہے پھر معاویہ رضی اللہ عنہ کی وفات ہو گئی اور فتنہ برپا ہو گیا، پھر مسلم بن عقیل اور ان کے ساتھیوں کا معاملہ پیش آیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17982]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 367، حدیث 857»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17982 in Urdu