الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
468. الشعبي، عن عروة
شعبی کی عروہ سے روایات
حدیث نمبر: 17989
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، وَبِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَا: ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، ثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي سَفَرٍ فَقَالَ: " أَوَمَعَكَ مَاءٌ؟ " فَقُلْتُ: نَعَمْ، فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فِي سَوَادِ اللَّيْلِ، ثُمَّ جَاءَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنْ مَاءِ الْإِدَوَاةِ، فَغَسَلَ يَدَيْهِ وَوَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ، فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْ ضِيقِهَا حَتَّى أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّهُ، فَقَالَ: دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ. فَمَسَحَ عَلَيْهِمَا.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک رات سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے اور چل کر رات کے اندھیرے میں مجھ سے اوجھل ہو گئے، پھر واپس آئے تو میں نے برتن سے پانی ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ اور چہرہ دھویا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اون کا ایک جبہ پہن رکھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بازو اس کی تنگی کی وجہ سے باہر نہ نکال سکے تو انہیں جبے کے نیچے سے نکالا، پھر اپنے بازو دھوئے اور سر کا مسح کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتارنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو، میں نے انہیں پاک حالت میں پہنا تھا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17989]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 371، حدیث 864»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17989 in Urdu