🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
468. الشعبي، عن عروة
شعبی کی عروہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17993
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْغَلَّابِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي السَّفَرِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا فِي مَسِيرٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَمَعَكَ مَاءٌ؟ ". قُلْتُ: نَعَمْ، فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ ثُمَّ مَشَى حَتَّى تَوَارَى عَنِّي، فَلَمَّا أَقْبَلَ اسْتَقْبَلْتُهُ بِالْمِطْهَرَةِ فَتَوَضَّأَ وَغَسَلَ كَفَّيْهِ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ، وَكَانَتْ عَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْيَدَيْنِ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، ثُمَّ أَهْوَيْتُ إِلَى خُفَّيْهِ لِأَنْزِعَهُمَا، فَقَالَ: دَعْهُمَا، فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا وَهُمَا طَاهِرَتَانِ. فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم ایک سفر میں تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس پانی ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری سے اترے، پھر چلتے چلتے مجھ سے اوجھل ہو گئے، جب واپس آئے تو میں نے وضو کا برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا استقبال کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اپنے ہاتھ دھوئے اور چہرہ دھویا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آستینوں والا ایک شامی جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ جبے کے نیچے سے نکالا اور بازو دھوئے اور سر کا مسح کیا، پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتارنے کے لیے ہاتھ بڑھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں رہنے دو، میں نے انہیں پاک حالت میں پہنا تھا۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح فرمایا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17993]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 372، حدیث 868»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 17993 in Urdu