🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
490. مسروق بن الأجدع، عن المغيرة
مسروق بن اجدع کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18068
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، قَالَا: ثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ: يَا مُغِيرَةُ، خُذِ الْإِدَاوَةَ "، فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ، فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فَقَضَى حَاجَتَهُ، ثُمَّ جَاءَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْكُمَّيْنِ، فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا، فَضَاقَتْ وَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ، فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں ایک سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے مغیرہ! پانی کا برتن لے لو۔“ میں نے وہ لے لیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چلتے چلتے مجھ سے اوجھل ہو گئے اور اپنی حاجت پوری کی، پھر آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہن رکھا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ آستین سے نکالنے کی کوشش کی مگر وہ تنگ ہو گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ اس کے نیچے سے نکالا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پانی ڈالا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے وضو جیسا وضو کیا اور موزوں پر مسح فرمایا، پھر نماز پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18068]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 398، حدیث 944»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18068 in Urdu