الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
493. إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم
اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18078
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَحْيَى، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنِي قَيْسٌ، حَدَّثَنِي الْمُغِيرَةُ، قَالَ: مَا سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الدَّجَّالِ أَكْثَرَ مِمَّا سَأَلْتُهُ، وَإِنَّهُ قَالَ لِي: " مَا يَضُرُّكَ مِنْهُ؟ " قُلْتُ: إِنَّهُمْ يَقُولُونَ مَعَهُ جَبَلُ خُبْزٍ، وَنَهَرُ مَاءٍ، قَالَ: هُوَ أَهْوَنُ عَلَى اللهِ مِنْ ذَلِكَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دجال کے بارے میں مجھ سے زیادہ سوال نہیں کیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”اس سے تمہیں کیا نقصان؟“ میں نے عرض کیا: لوگ کہتے ہیں اس کے ساتھ روٹی کا پہاڑ اور پانی کی نہر ہو گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اللہ کے نزدیک اس سے کہیں معمولی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18078]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 401، حدیث 954»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18078 in Urdu