الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
493. إسماعيل بن أبي خالد، عن قيس بن أبي حازم
اسماعیل بن ابی خالد کی قیس بن ابی حازم سے روایات
حدیث نمبر: 18088
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ، أَنَّهُ كَانَ عَلَى رَأْسِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالسَّيْفِ وَهُوَ مُتَلَثِّمٌ، فَجَعَلَ عُرْوَةُ يُنَاوِلُ لِحْيَةَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَتَكَلَّمُ، فَقَالَ لَهُ الْمُغِيرَةُ: لَتَكُفَّنَّ يَدَكَ أَوْ لَا تَرْجِعُ إِلَيْكَ - وَالْمُغِيرَةُ مُتَقَلِّدٌ سَيْفًا - فَقَالَ عُرْوَةُ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَنْ هَذَا؟ فَقَالَ: هَذَا ابْنُ أَخِيكَ الْمُغِيرَةُ، فَقَالَ: يَا غُدَرُ، مَا غَسَلْتُ رَأْسِي مِنْ غَدْرَتِكَ.
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ تلوار لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر (مبارک) کے پاس کھڑے تھے اور چہرے پر ڈھاٹا باندھے ہوئے تھے، تو عروہ بات کرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھی مبارک کی طرف ہاتھ بڑھانے لگا، تو مغیرہ رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: اپنا ہاتھ روک لے، ورنہ یہ تیرے پاس واپس نہیں لوٹے گا - اور مغیرہ رضی اللہ عنہ تلوار لٹکائے ہوئے تھے - تو عروہ نے کہا: یا رسول اللہ! یہ کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تیرا بھتیجا مغیرہ ہے۔“ تو عروہ نے کہا: اے دھوکے باز! میں نے ابھی تک تیرے دھوکے سے اپنا سر نہیں دھویا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18088]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 404، حدیث 964»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18088 in Urdu