الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
57. باب (أحاديث 1804–1822)
باب (احادیث 1804 تا 1822)
حدیث نمبر: 1812
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنِ الْمُسَيِّبِ بْنِ رَافِعٍ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: دَخَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ فَرَآهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ فِي الصَّلَاةِ، فَقَالَ: مَا لِي أَرَاهُمْ رَافِعِي أَيْدِيهِمْ كَأَنَّهَا أَذْنَابُ الْخَيْلِ الشُّمْسِ؟ اسْكُنُوا فِي الصَّلَاةِ.
تمیم بن طرفہ، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہمارے پاس تشریف لائے تو دیکھا کہ وہ نماز میں اپنے ہاتھ اٹھائے ہوئے ہیں، تو فرمایا: ”مجھے کیا ہوا کہ میں انہیں اپنے ہاتھ اس طرح اٹھائے دیکھتا ہوں جیسے سرکش گھوڑوں کی دمیں؟ نماز میں پرسکون رہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1812]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 202، حدیث 1825»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1812 in Urdu