الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
516. عمرو بن وهب الثقفي , عن المغيرة
عمرو بن وہب ثقفی کی سیدنا مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18158
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ وَهْبٍ - أَوِ ابْنِ وَهْبٍ -، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ: خَصْلَتَانِ لَنْ أَدَعَهُمَا: أَنْ أَمْسَحَ عَلَى خُفِّي، وَأَنْ أُصَلِّيَ عَلَى رَجُلٍ مِنْ رَعِيَّتِي، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَصَلَّى خَلْفَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ".
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: دو باتیں ہیں جنہیں میں کبھی نہیں چھوڑوں گا: یہ کہ میں اپنے موزے پر مسح کروں، اور یہ کہ میں اپنی رعیت میں سے کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھوں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو موزوں پر مسح کرتے اور عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھتے دیکھا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18158]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 427، حدیث 1034»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18158 in Urdu