الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
524. عروة بن الزبير , عن المغيرة بن شعبة
عروہ بن زبیر کی سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 18198
حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَاهَانَ بْنِ أَبِي حَنِيفَةَ، ثَنَا أَبِي، ثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ رَاشِدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ «أَنَّهُ صَحِبَ قَوْمًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ فَوَجَدَ مِنْهُمْ غَفْلَةً , فَقَتَلَهُمْ وَأَخَذَ أَمْوَالَهُمْ , فَجَاءَ بِهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَرِهَ مَا صَنَعَ وَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا»
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ، سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ وہ مشرکین کی ایک جماعت کے ساتھ ہوئے، تو انہیں ان میں غفلت (بے خبری) نظر آئی، چنانچہ انہوں نے انہیں قتل کر دیا اور ان کا مال لے لیا، پھر اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اس فعل کو ناپسند فرمایا اور اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 18198]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 440، حدیث 1074»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18198 in Urdu