الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. سماك بن حرب، عن علقمة بن وائل
سماک بن حرب کی علقمہ بن وائل سے روایات
حدیث نمبر: 18242
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا قَتَلَ أَخِي يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ: " كَيْفَ قَتَلْتَهُ؟ " قَالَ: ضَرَبْتُ رَأْسَهُ بِالْفَأْسِ، وَلَمْ أُرِدْ قَتْلَهُ، قَالَ: هَلْ لَكَ مَالٌ تُؤَدِّي دِيَتَهُ؟ " قَالَ: لَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلرَّجُلِ: " خُذْهُ " فَخَرَجَ بِهِ لِيَقْتُلَهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنْ قَتَلَهُ كَانَ مِثْلَهُ " فَرَجَعَ بِهِ حِينَ سَمِعَ قَوْلَهُ، فَقَالَ: هُوَ هَذَا، فَأْمُرْ بِهِ مَا شِئْتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَرْسِلْهُ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے میرے بھائی کو قتل کیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اسے کیسے قتل کیا؟“ اس نے کہا: میں نے کدال سے اس کے سر پر وار کیا، میرا اسے قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (قاتل سے) فرمایا: ”کیا تمہارے پاس اتنا مال ہے کہ اس کی دیت ادا کرو؟“ اس نے کہا: نہیں۔ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (مقتول کے بھائی سے) فرمایا: ”اسے لے جاؤ۔“ وہ اسے لے کر قتل کرنے کے لیے نکلا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے اسے قتل کر دیا تو وہ بھی اسی جیسا ہو جائے گا۔“ جب اس نے یہ بات سنی تو اسے واپس لے آیا اور کہا: یہ ہے وہ آدمی، اب اس کے بارے میں جو چاہیں حکم دیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے چھوڑ دو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18242]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 17، حدیث 22»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18242 in Urdu