🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. أشعث بن سوار، عن عبد الجبار
اشعث بن سوار کی عبدالجبار سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18291
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهْ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، ثَنَا هَانِي بْنُ سَعِيدٍ النَّخَعِيُّ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي بِوَجْهِي مِنْهُ وَجْهَ رَجُلٍ مِنْ بِوَادِيَ الْعَرَبِ، فَرَأَيْتُهُ يُصَلِّي فَيُكَبِّرُ إِذَا رَفَعَ، وَإِذَا سَجَدَ، وَيُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ إِذَا انْصَرَفَ، حَتَّى أَرَى بَيَاضَ خَدِّهِ مِنْ هَاهُنَا وَهَاهُنَا.
عبدالجبار بن وائل رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، فرماتے ہیں: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تو مجھے یہ پسند نہ ہوتا کہ میرے چہرے کے بدلے مجھے عرب کے کسی بادیہ نشین آدمی کا چہرہ مل جائے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز پڑھتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھتے وقت اور سجدہ کرتے وقت تکبیر کہتے، اور سلام پھیرتے وقت اپنی دائیں اور بائیں جانب سلام کہتے، یہاں تک کہ میں یہاں اور یہاں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار کی سفیدی دیکھ لیتا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18291]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 31، حدیث 71»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18291 in Urdu