🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. كليب بن شهاب أبو عاصم الجرمي، عن وائل بن حجر
کلیب بن شہاب ابوعاصم جرمی کی سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18310
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى، (ح) وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ قَالَا: ثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: قُلْتُ: " لَأَنْظُرَنَّ إِلَى صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ يُصَلِّي؟ فَقَامَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى حَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ قَبَضَ بِالْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى، ثُمَّ رَكَعَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ وَضَعَ كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَحَاذَى بِهِمَا أُذُنَيْهِ، ثُمَّ سَجَدَ فَوَضَعَ رَأْسَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَةً أُخْرَى مِثْلَهَا، ثُمَّ جَلَسَ فَافْتَرَشَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى، ثُمَّ دَعَا وَوَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُسْرَى، وَكَفَّهُ الْيُمْنَى عَلَى رُكْبَتِهِ الْيُمْنَى، وَدَعَا بِالسَّبَّابَةِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: میں ضرور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز دیکھوں گا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھتے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، قبلہ رخ ہوئے، تکبیر کہی اور اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھائے، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑا، پھر رکوع کیا تو ہاتھ کانوں کے برابر اٹھائے، پھر اپنی ہتھیلیاں گھٹنوں پر رکھیں، پھر سر اٹھایا تو ہاتھ کانوں کے برابر اٹھائے، پھر سجدہ کیا تو اپنا سر اپنی ہتھیلیوں کے درمیان رکھا، پھر اسی طرح دوسری رکعت پڑھی، پھر بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا، پھر دعا کی، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنے بائیں گھٹنے پر اور دائیں ہتھیلی اپنے دائیں گھٹنے پر رکھی، اور شہادت کی انگلی سے دعا کی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18310]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 38، حدیث 90»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 18310 in Urdu